اس سلسلے میں آج ایک سرولانس ٹیم نے ڈاڈسرہ نامی گاؤں میں مقامی پبلک ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ گاؤں میں باہر سے آئے ہوئے افراد کی سکریننگ کی۔
عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس پہل کی سراہنا کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسے اقدامات دوسرے دیہات میں بھی عمل میں لائے جائیں کیونکہ ترال کے سیموہ، بوچھو، رٹھسونہ اور ہردومیر دیہات میں بہاری مزدوروں کی آمد سے عوام پریشانیوں میں مبتلا ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ ترال میں ابھی تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک اعلی صلاحیت والا آیسولیشن سینٹر بھی بنایا گیا ہے۔