ETV Bharat / state

مرکزی وزیر نے ڈوڈہ کا دورہ کیا - جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ

مرکزی وزیر شریپاد یسو نائک نے آج ڈوڈہ کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے مسائل سے روبرو ہوتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات کو آئندہ دنوں میں یقینی بنایا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے ڈوڈہ کا دورا کیا
مرکزی وزیر نے ڈوڈہ کا دورا کیا
author img

By

Published : Oct 11, 2021, 10:28 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کا مرکزی وزیر شریپاد یسو نائک نے آج دو روزہ دورہ مکمل کیا۔ اپنے دورے کے دوسرے دن مرکزی وزیر نے بھدرواہ کے مختلف مندروں کا دورہ کیا اور ان میں پوجا کی۔

ویڈیو

انہوں نے گاٹھہ کے مشہور سیاحتی پارک کا بھی معائنہ کیا، دورے کے دوران ضلع کے مختلف وفد نے مرکزی وزیر مملکت سے ملاقات کی اور کیلاش یاترا میں یاتریوں کو مذہبی زیارتوں اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کیے۔

وزیر نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات پی آر آئی کے نمائندوں اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کے سامنے پیش کیے جاچکے ہیں اور آئندہ دنوں میں ان کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر ڈی ڈی سی کے چیئرمین ڈوڈہ دھنہتر سنگھ کوتوال، ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما، ڈائریکٹر سیاحت جموں ویویکانند رائے اور دیگر افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.