پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کرشی وگیان کیندر میں منعقدہ تربیتی کیمپ کا ترقیاتی کمشنر نے افتتاح کیا۔اس تربئتی کیمپ میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ڈی سی نے کسانوں سے جدید تینکنگ کی مدد لینے پر زور دیا۔
ہنر مندی منصوبے کو فروغ دینے کے غرض سے کرشی وگیان کیندر ملنگ پورہ اور شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے بے روزگار نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگراموں کا انقعاد کیا تھا جو ایک ہفتہ تک جاری رہا وہی آج اس تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان پروگراموں کا مقصد دیہی علاقوں میں رہنے والے بے روزگار نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے.ان کے لیے مختلف ہنر مندی کے شعبوں جیسے بھیڑوں بالن،مشروم کی پیداوار، باغبانی کی نرسری کی پرورش اور گھاس کی پیداوار وغیرہ شامل ہیں میں تربیت دینا۔
احتتمامی تقریب میں ڈاکٹر بشارت قیوم ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جبکہ پروگرام میں اے سی ڈی پلوامہ ڈاکٹر پیرزادہ فرحت نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں کے وی کے کے سائنسدانوں اور مذکورہ تربیت یافتہ 120 سے زائد شرکاء نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں ولوو کراسکل اپ گریڈیشن سنٹر کا افتتاح
پروفیسر جاوید احمد نے پروگرام کی تفصیلی جانکاری دی اور کے وی کے کی کامیابیوں اور کسان برادری کی بہتری میں کے وی کے کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کی مہارت کو اپ گریڈ کرنے اور ترقی پسند کسانوں میں ٹیکنالوجی کے فروغ میں کے وی کے کی کوششوں کو سراہا۔