پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریب بڑے ہی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
تقریب کا آغاز ڈپٹی کمشنر گاندربل حشمت علی نے ترنگا لہرا کر کیا۔ تریگا لہرانے کے بعد ڈپٹی کمشنر حشمت علی نے پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے جھنڈے کو سلامی دی۔
اس موقع پر ڈی سی، ایس ایس پی گاندربل شری خلیل احمد پوسوال بھی موجود تھے۔
اس خاص موقع پر سی آر پی ایف پولیس، این سی سی، ہوم گارڈز کے جوانوں کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے سینکڑوں افراد نے بھی حصہ لیا۔