ETV Bharat / state

اڑائی ملکاں کے وارڈ نمبر چار اور پانچ کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم - پانچ کی عوام

People Suffering Due To Without Water Facilities ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ اڑائی کی پنچائیت ملکاں کے وارڈ نمبر چار اور پانچ کی عوام گزشتہ پندرہ سالوں سے نالے کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہے۔ پینے کے صاف پانی کی قلت کے سبب مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انتطامیہ پرعلاقے کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔

اڑائی ملکاں کے وارڈ نمبر چار اور پانچ کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 6:13 PM IST

اڑائی ملکاں کے وارڈ نمبر چار اور پانچ کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم

منڈی:مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہمارے مسئلے کو حل کرنے میں کبھی بھی دلچسپی نہیں دیکھائی۔غریب لوگوں کا مزاق بنایا جا رہا ہے۔ پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے پائیپ لائن کو ہی بند کردیا گیا۔

اس حوالے سے مقامی مقامی باشندوں نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے لوگ کئی عرصہ سے گدنے نالے کا پانی استعمال کرتے آرہے ہیں۔ جس کو لیکر چند روز قبل اس متعلق متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو گندے پانی کے متبادل صاف پانی فراہم کرنے کی گوہار لگائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے علاقہ کو جانے والی پائیپ لائن کو ہی بند کردیا گیا۔ اس کے سبب چار روز سے علاقے میں رہنے والے قریب دو سو کنبے پانی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں اڑائی کے لیے محکمہ جل شکتی کی جانب سے "جل جیون مشن اسکیم" کے زیر اہتمام قریب چار کروڑ کے پروجیکٹ کا کام چل رہا ہے۔ جس کے تحت ہر گھر نل اور ہر گھر جل پہنچانا مقصود تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ڈی سی بڈگام کا کرافٹ ٹورازم ولیج کا خصوصی دورہ

ان کا کہنا ہے کہ علاقہ میں ابھی تک پائیپیں بچھانے کام بہت سست روی سے کیا جارہا ہے اور جو پائیپیں بچھائی گئی ہیں وہ بھی صحیح ڈھنگ سے نہیں پچھائی جارہی ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ ان وارڈوں کے لیے کوئی بھی پانی کا ٹینک تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.