بدھ کی صبح راجوری کے نوشہرہ میں گولی باری سے جنگل کا ایک بڑا حصہ میں آگ لگنے کے ساتھ دو بھیڑے ہلاک ہوئی۔ وہیں رات گیارہ بجے منجاکوٹ کے گاوں کھوڑی ناڑ میں دونوں افواج میں گولی باری کا تبادلہ شروع ہوا۔
جس میں ایک مقامی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جبکہ لائن کنٹرول پر گزشتہ کچھ روز سے جنگ جیسی صورتحال ہے جہاں مختلف علاقے جات میں دونوں افواج میں مسلسل گولی باری کا تبادلہ ہو رہا ہے وہیں منجاکوٹ میں شدت کی گولی باری کا تبادلہ جاری ہے۔
ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر بدھ کی صبح ہند و پاک کی افواج کے درمیان شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر بدھ کی صبح قریب ساڑھے سات بجے پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال شدید فائرنگ اور مارٹر شلنگ شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہکار اس حملے کا بھر جواب دے رہی ہے تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شدید گولہ باری کی وجہ سے جہاں سرحد پر جنگل میں آگ لگی گئی وہیں آبادی والے علاقوں میں چند رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا اور کچھ مویشی ہلاک ہوئے۔
نوشہرہ سیکٹر کے ایک رہائشی نے بتایا: 'فائرنگ صبح سویرے سے ہی ہورہی ہے۔ ایک آدمی کی بکری بھی مر گئی۔ فائرنگ کی وجہ سے جنگل میں آگ بھی لگ گئی'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'ہمار پاس یہاں بنکر کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ بہت بار اپیل کرنے کے باوجود ہمارے چھپنے کے لئے بنکر نہیں بنائے گئے'۔
قابل ذکر ہے کہ ایل او سی ہو یا بین الاقوامی سرحد ہو طرفین کے درمیان روزانہ بنیادوں پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ کر فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے کا ایک لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔
سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے ہونے اور گذشتہ کئی ماہ سے عالمی وبا کے قہر کے باوجود بھی طرفین کے درمیان سرحد پر نوک جھونک کی وجہ سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا مزید دو بھر ہوکے رہ گیا ہے۔