ETV Bharat / state

پلوامہ، شوپیاں اور لداخ میں پولنگ آج - general election 2019

جموں و کشمیر میں 6 مئی کو پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے کے تحت 6.97 لاکھ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اور اس کے لیے 1254 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : May 6, 2019, 4:34 AM IST

آخری مرحلے میں لداخ اور اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے پلوامہ و شوپیاں اضلاع میں تقریباً 697,148 رائے دہندگان اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ ان میں 357,879 مرد ، 335,799 خواتین، 3,456 سروس ووٹر ( 3401مرد اور 55خواتین) کے علاوہ 4 خواجہ سرا شامل ہیں۔

ان حلقہ انتخاب میں احسن طریقے پر انتخابی عمل یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ان علاقوں میں 1254 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔

لداخ پارلیمانی حلقے میں دو اضلاع لیہہ اور کرگل شامل ہیں۔ کرگل ضلع کے دو اسمبلی حلقے کرگل اور زانسکار جبکہ لیہہ ضلع کے نوبرا اور لیہہ اسمبلی حلقو ں پر مشتمل ہے۔

لداخ حلقہ انتخاب میں 174,618ووٹر ہیں ان میں سے 86,752 مرد ،85,064 خواتین، 2799 سروس ووٹر ( 2755مرد اور 44خواتین ) کے علاوہ تین خواجہ سرا شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اس پورے حلقے میں 559 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں ۔

کرگل ضلع کے 87,781 رائے دہندگان میں 44,057 مرد ،42,405 خواتین، 1,318سروس ووٹر ( 1,315مرداور تین خواتین ) کے علاوہ ایک خواجہ سرا ووٹر ہے۔
اسی طر ح لیہہ ضلع کے 86,827 رائے دہندگان میں 42,695 مرد، 42,659 خواتین،1481سروس ووٹر ( 1440مرد اور 41خواتین) کے علاوہ دو خواجہ سرا ووٹر ہیں۔ الیکشن حکام نے ضلع بھر میں انتخابات احسن طریقے منعقد کرنے کے لئے 294 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے لیہہ ( گائیک) اور نوبرا ( واشی) حلقوں میں دو پولنگ مراکز قائم کئے ہیں جہاں صرف 7 رائے دہندگان موجود ہیں جبکہ لیہہ ( شینام) جہاں سب سے زیادہ 1301 رائے دہندگان موجود ہیں میں بھی پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

انلےفو ( چانگ تھانگ ) جو لیہہ ضلع کا سب سے زیادہ 15,000 فٹ اونچائی پر واقع پولنگ مرکز قائم کیا گیا ہے۔ یہ مرکز ایل اے سی سے صرف 50 میٹر کی دوری پر قائم کیا گیا ہے۔

جن امید واروں نے ان انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اُن میں انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی ) کے ریگزن سپالبار، بی جے پی کے جمیانگ ژیرنگ نمگیال اور آزاد امیدوار اصغرعلی کربلائی اور سجاد حسین شامل ہیں۔اس حلقہ اِنتخاب کے لئے ووٹر ڈالنے کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے لئے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے آخر پر وادی کشمیر کے دو اضلاع پلوامہ اور شوپیاں بھی انتخابات میں شامل ہو رہے ہیں۔

پلوامہ اور شوپیاں کے دو اضلاع 6 اسمبلی حلقوں پر محیط ہیں جن میں ترال، پانپور، پلوامہ، راجپورہ، وچی اور شوپیاں علاقے شامل ہیں۔ ان اضلاع میں انتخابات احسن طریقے پر منعقد کرنے کے لئے 695 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ان اضلاع میں 522,530 رائے دہندگان ہیں جن میں 271,127 مرد ، 250,735 خواتین،657 سروس ووٹر ( 646مرد اور 11 خواتین ) کے علاوہ 11 خوا جہ سرا شامل ہیں۔

پلوامہ ضلع میں 351,314 رائے دہندگان ہیں جن میں 181,259 مرد ، 169,508خواتین، 541 سروس ووٹر ( 533مرد اور 8خواتین ) کے علاوہ 6 خواجہ سرا ہیں۔ ضلع میں شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لئے ای سی آئی نے ضلع بھر میں 450 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔

اسی طرح شوپیاں ضلع میں 171,216 رائے دہندگان ہیں جن میں 89,868 مرد ، 81,227 خواتین، 116 سروس ووٹر ( 113مرد اور 3خواتین ) کے علاوہ پانچ خواجہ سرا ہیں۔ ضلع بھر میں 245 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

جو امیدوار چناوی دوڑ میں ہیں اُن میں نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی، بھارتی جنتا پارٹی کے صوفی یوسف، انڈین نیشنل کانگریس کے غلام احمد میر، پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی، نیشنل پینتھرس پارٹی کے نثار احمد وانی، پیپلز کانفرنس کے چودھری ظفر علی، مانو ادھیکار پارٹی کے سنجے کمار دھر، پرگتی شیل سماج وادی پارٹی ( لوہیا ) کے سریندر سنگھ اور آزاد امید وار امتیاز احمد راتھر، رضوانہ صنم ، ریاض احمد بٹ، زبیر مسعودی ، شمس خواجہ، علی محمد وانی، غلام محمد وانی ، قیصر احمد شیخ، منظور احمد خان اور مرزا سجاد حسین بیگ شامل ہیں۔

اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں 23 اپریل اور 29 اپریل کو اِنتخابات منعقد ہوئے۔ان اضلاع میں ووٹنگ صبح 7 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہوگی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.