ETV Bharat / state

برفباری کی وجہ سے فلم 'دی کشمیر فائلز' کی شوٹنگ منسوخ - فلم 'دی کشمیر فائلز'

یہ فلم اعلان کے بعد سے ہی اخباروں کی زینت بنتی رہی۔ پہلے اداکار متھن چکرورتی کو فوڈ پوائزننگ اور اس کے بعد فلم کے ہدایتکار اگنی ہوتری کی ٹانگ میں تکلیف کی خبر سامنے آئی۔

برفباری کی وجہ سے فلم 'دی کشمیر فائلز' کی شوٹنگ منسوخ

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 3:32 PM IST

اداکار انوپم کھیر اور متھن چکرورتی کی فلم 'دی کشمیر فائلز' جس کے دوسرے مرحلے کی شوٹنگ وادی کشمیر میں ہونی تھی۔ تاہم اب موسمی صورتحال ناسازگار ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔

فلم یونٹ سے وابستہ ایک ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'فلم کی شوٹنگ سرینگر شہر کے چار چناری، ہری پربت اور حبا کدل میں امسال جنوری کے مہینے کے پہلے ہفتے میں ہونا طے تھی۔ تاہم شدید برفباری کی وجہ سے فی الحال شوٹنگ ممکن نہیں ہو سکے گی۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں فلم کا پہلا مرحلہ شوٹ کرنے کے بعد پورا یونٹ دہلی کے لئے روانہ ہوا اور جنوری مہینے کی چار تاریخ کو سرینگر کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن بھاری برفباری کی وجہ سے اداکاروں اور ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کو دہلی ایئرپورٹ پر دس گھنٹوں کے لیے درماندہ رہنا پڑا۔ اس کے بعد یونٹ نے واپس ممبئی جانے کا فیصلہ کیا۔

کیا فلم کی شوٹنگ دوبارہ کشمیر میں ہونی ممکن ہے؟

اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'ابھی کچھ ٹھیک سے کہہ نہیں سکتے۔ اگر موسم ٹھیک رہتا ہے تو آئندہ ہفتے نیا شیڈول تیار کیا جائے گا۔ اداکاروں کی تاریخ بھی دیکھنی ہے۔ امید ہے کہ اس حوالے سے کوئی نہ کوئی راہ نکل ہی جائے گی۔دی کشمیر فائلز ایک سماجی فلم ہے اور اس کا بننا بھی بہت ضروری ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ یہ فلم اعلان کے بعد سے ہی اخباروں کی زینت بنتی رہیں۔ پہلے اداکار متھن چکرورتی کو فوڈ پوائزننگ کی بات سامنے آئی بعد میں ہدایتکار اگنی ہوتری کی ٹانگ میں تکلیف کی بات۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.