لیکن اس کے ساتھ ہی موسم سرما کے شدید ترین ایام کا دوسرا مرحلہ چلہ خرد کا آج سے باضابطہ طور آغاز ہوگیا ہے جسکی مدت آئندہ 20 روز تک جاری رہے گی. اگچہ چلہ خرد کے پہلے ہی دن وادی بھر میں .مطلع صاف رہا .تاہم ادھر محکمہ موسمیات نے آنے والے 24گھنٹوں کےدوران وادی کے میدانی عالاقوں میں مجموعی طور موسم خشک رہینے جبکہ بالائی علآقوں میں ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کی ہے.
وہیں سرینگر میں 30 اور 31 کی درمیانی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا جبکہ سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں بالترتیب منفی 11.8 اور منفی 12 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا.
وادی کشمیر میں سردیوں کے شہنشاہ کہلائے جانے والے چلہ کلان نے اس بار آغاز سے ہی اپنے سخت تیور دکھائے اور ان 40 دنوں کے دوران 6 مرتبہ بھاری برف باری ہوئی جبکہ کئی مرتبہ بھاری بارشوں کا بھی لوگوں کو سامنا کرنا پڑا.
چلہ کلان کے دوران برفانی تودوں کی وجہ سے کئی جانیں بھی طلف ہوئیں جبکہ جنوری مہنے میں بھاری برفباری کے دوران کئی کئی دنوں تک جموں سرینگر قومی شہراہ بند بھی رہی. جبکہ اس بار چلہ کلان کے دوران لگ بھگ ایک ہفتے تک وادی کا باقی دنیا سے ہوائی رابطہ بھی منقطع رہا .
لوگوں کہنا چلہ کلان کے دوران ہوئی بھاری برفباری سے نہ صرف عبور ومرور میں کافی دقتیں پیش آئی بلکہ روزمرہ کے کام کاج پر بھی برے اثرت مرتب ہوئے.
واضح رہےچلہ کلان کی مدت رواں ماہ جنوری کی 30 اور 31 تاریخ کی درمیانی شب سے اختتام پزیر ہوئی جو کہ گزشتہ سال 2019 کے دسمبر مہینے کی 21 تاریخ سے شروع ہوئی تھی