جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اپنی رہائی کے بعد پہلی بار پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی 14 ماہ بعد ختم کر دی ہے۔
حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے منگل کی رات اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ محترمہ محبوبہ مفتی کو رہا کیا جا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے اپنی والدہ کی رہائی کی تصدیق اپنی ایک ٹویٹ میں کی ہے۔
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے رہائی کے بعد آڈیو ٹویٹ میں کہا کہ 'مجھے احساس ہے کہ میری جو کیفیت نظربندی کے دوران رہی ٹھیک وہی کیفیت جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کی رہی ہوگی۔ ہم میں سے کوئی بھی شخص اس دن کی ڈاکہ زنی اور بے عزتی کو قطعاً بھول نہیں سکتا۔'
رہائی کے بعد محبوبہ مفتی کا پیغام
واضع رہے کہ محبوبہ مفتی جمعہ کے روز پریس کانفرنس کریں گی۔
خیال رہے کہ محبوبہ مفتی کی رہائش کے اندر کسی بھی میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔