ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام کے مسائل کا جائزہ لیا - تحصیل دفتر کرالہ
ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے سرحدی تحصیل کرالہ پورہ اور ترہگام میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگو ں کو در پیش مسائل کا جائزہ لیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام کے مسائل کا جائزہ لیا
انہو ں نے مقامی انتظامیہ پر زور دیا کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرائیں تاکہ کورونا وائرس سے لوگ محفوظ رہ سکیں ۔
انہو ں نے تحصیل دفتر کرالہ پورہ میں ٹریڈرس فیڈر یشن کرالہ پورہ ،سول سو سائٹی اور پنچائت اراکین سے تبادلہ خیال کیا ۔
اس مو قع پر تحصیلدار کرالہ پورہ محمد مقبول ،بلاک میڈیکل آفیسر کرالہ پورہ ڈاکٹر محمد شفیع میر ،ایس ایچ او کرالہ پورہ عبد الرشید کے علاوہ دیگرافسران موجود تھے ۔
ضلع ترقیاتی کمشنرنے ماہ رمضان کے متبرک مہینے میں لوگو ں کو بہتر بجلی سپلائی ،پینے کے صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی بہم رکھنے کی ہدایت دی ۔
اس موقع پر لوگو ں نے کرالہ پورہ رسیونگ اسٹیشن کے ایک فیڈر کی خرابی سے متعلق انہیں جانکاری دی جس کے بعد انشل گرگ نے کہا کہ اس رسیونگ اسٹیشن کو ٹھیک کر نے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ راوت پورہ پنزگام رسیونگ اسٹیشن کو بھی مستقبل قریب میں چالو کیا جائے گا ۔
انہو ں نے لوگو ں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے پر زور دیا جبکہ جل شکتی محکمہ کے افسران پر زور دیا کہ کرالہ پورہ میں زیر تعمیر واٹر سپلائی سکیمو ں کو فوری طور مکمل کیا جائے۔