اس موقع پر میونسپل کمیٹی پہلگام کے ایگزیکٹو افسر، میونسپل کونسل کے صدر، پولیس، سول انتظامیہ اور طبی ماہرین سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود رہی۔
طبی ماہریں نے شرکاء کو خطرناک کورونا وائرس کے نقصانات سے آگاہ کیا۔
انہون نے اس مہلک وائرس کی علامات اور اس کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر احتیاط برتنے کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ ان مقامات پر ملک کی مختلف ریاستوں و بیرونی ممالک سے سیاح آتے ہیں۔
انہوں نے عام لوگوں، ہوٹل مالکان اور دیگر تجارت پیشہ افراد سے ہر ممکن تعاون دینے کی اپیل کی تاکہ اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکے۔'