ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کا ایک ٹھکانہ تباہ - jammu kashmir update

حکام کے مطابق 27 اور 28 اکتوبر کی درمیانی شب میں کی گئی کارروائی کے دوران جائے وقوع سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانہ تباہ
عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانہ تباہ
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 1:23 PM IST

Updated : Oct 28, 2020, 3:55 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے کلابن جنگلات کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ۔

ذرائع کے مطابق اس آپریشن کو پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔

حکام کے مطابق 27 اور 28 اکتوبر کی درمیانی شب میں کی گئی کارروائی کے دوران جائے وقوع سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

کارروائی کے دوران ایک اے کے 56 ، تین رسالے ، دوربین ، ایک ریڈیو ، ایک پستول ، میگزین ، سولر چارجر ، اے کے راؤنڈ -793 اور ایک پاؤچ برآمد کیا گیا۔

اس سے قبل بھی جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا جہاں سے بڑی مقداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

حال ہی میں ڈی جی دلباغ سنگھ نے کہا تھا کہ سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے عسکریت پسندوں کو اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے

انہوں کہا یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر سیکورٹی فورسز حکمت علمی تیار کر رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی جموں کے آر ایس پورہ اور پونچھ سیکٹر میں گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا جس پر سیکورٹی فورسز نے دعوی کیا تھا کہ یہ اسلحہ ڈرون کے ذریعے بھارتی علاقے میں گرایا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 28, 2020, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.