ETV Bharat / state

یاسین ملک کے خلاف چارج شیٹ داخل

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک اور دیگر علحیدگی پسند رہنما، مسرت عالم ، شبیر شاہ اور آسیہ اندرابی کے خلاف شدت پسندوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔

author img

By

Published : Oct 23, 2019, 3:16 PM IST

یاسین ملک کے خلاف چارج شیٹ داخل

اس مقدمہ کی اگلی سماعت 7 نومبر کو ہوگی۔ یاسین ملک کی تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر مرکزی حکومت نے پابندی عائد کردی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یاسین ملک کو ریاستی پولیس نے ماہ فروری کی 22 تاریخ کو حراست میں لیکر پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں مقید کردیا تھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں پی ایس اے کے تحت کوٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا جہاں سے بعد ازاں انہیں 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے یاسین ملک نے 1994 میں عسکریت پسندی کو خیر باد کہا تھا جس کے بعد وہ سیاسی سطح پر سرگرم ہوگئے تھے۔ انہوں نے سابق وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپئی اور منموہن سنگھ کے ساتھ مذاکرات بھی کئے۔ اس دوران انہیں امریکہ اور پاکستان جانے کی بھی اجازت دی گئی تھی جہاں وہ کئی ماہ تک مقیم رہے تھے۔

یاسین ملک کی شادی پاکستان کے ایک سابق سیاسی لیڈر کی دختر مشال ملک کے ساتھ ہوئی ہے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ مشال اور انکی بیٹی کو گزشتہ کئی سال سے حکومت ہند نے ویزا فراہم نہیں کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.