جموں:جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں دس روزہ سالانہ جھیری میلہ پیر کو دو سال کے وقفے کے بعد جھیری گاؤں میں شروع ہوا۔ ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند بابا جیتو مندر میں آشیرواد لینے کے لئے یہاں پہنچے ۔Ten Day Long Annual Jhiri Mela Commenced Here On Monday After Two Year Gap Due To The Pandemic
میلے کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم نے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے 7 سے 16 نومبر تک مشترکہ طور پر کیا گیا۔صوبائی کمشنر جموں کے ترقیاتی کشمیر رمیش کمار،جموں اونی لاواسا اور جموں کے ڈی ڈی سی چیئرمین بھارت بھوشن نے اس میلے کا افتتاح کیا۔
پورے جموں خطے اور پڑوسی ریاستوں بشمول پنجاب، ہماچل پردیش اور ہریانہ سے 10 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں کے اس میلے میں شرکت کرنے کی توقع ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے 11 نومبر کو اس میلے میں پہنچنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے میلے میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔مذہبی مقام ڈھول اور گھنٹیوں سے گونج رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bandipora Gram Sabha بانڈی پورہ میں گرام سبھا، مہیلا سبھا اور بال سبھا پروگرامز کا انعقاد
سال 2019 میں کورونا کی وجہ سے میلہ منعقد نہیں ہوسکا جبکہ 2018 میں بھی بارڈر پر گولہ باری کے باعث میلہ ملتوی کردیا گیا تھا۔ ایک طرح سے یہ میلہ تین سال بعد ہونے جا رہا ہے۔ اس میں دس لاکھ عقیدت مندوں کے آنے کی امید ہے۔Ten Day Long Annual Jhiri Mela Commenced Here On Monday After Two Year Gap Due To The Pandemic