ETV Bharat / state

کشمیر میں موسم مسلسل خوشگوار

وادی میں پیر کے روز بھی موسم خوشگوار رہا اور لوگوں کو خوش کن دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

کشمیر میں موسم مسلسل خوشگوار
کشمیر میں موسم مسلسل خوشگوار
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 9:48 AM IST

وادی کشمیر میں موسم مسلسل خوشگوار رہنے سے لوگ راحت محسوس کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کے مطابق وادی کشمیر میں 21 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے اور دن اور رات کے درجہ حرارت میں بھی بتدیج بہتری واقع ہوگی۔

موصوف ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سرینگر میں پیر کی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بتادیں کہ سرینگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کو تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وہیں جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ، کٹرا میں 10.2، بٹوت میں 5.2، بنیہال 1.6 اور بھدرواہ 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ کے لیہہ قصبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.2 ، کرگل منفی 11.0، دراس منفی 20.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا وادی میں پیر کے روز بھی موسم خوشگوار رہا اور لوگوں کو خوش کن دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

وادی میں موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی سردیوں کی وجہ سے بند پڑے تعمیراتی کام بحال ہونے لگے ہیں اور لوگوں کا صبح کے وقت سویرے ہی گھروں سے نکلنے کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.