انتظامیہ کو لوگوں کے گھر تک پہنچانے کے دعووں کے بیچ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں تحصیلدار کی عدم دستابی سے جہاں محکمہ مال کا کام متاثر ہو رہا ہے وہیں ڈومسائل اسناد بنانے والے امیدواروں کو بھی لاک ڈاون کے دوران زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ترال اور آری پل تحصیلداروں میں گذشتہ ایک سال سے تحصیلداروں کی کرسیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو زبردست دقتوں کا سامنا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ نے تحصیلدار اونتی پورہ کو ان دو تحصیل کا چارج دیا ہے لیکن لوگوں کے مطابق اسے کوئی فایدہ نہیں مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مصنفہ بسمہ سے ایک ملاقات
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے ان ایام میں ڈومسائل اسناد اور دیگر کاغذات کے دستخط کے لیے ترال میں عوام کو در در کی ٹھوکریں کھانا پڑ رہی ہیں۔
عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ترال اور اونتی پورہ میں تحصیلدار جلد از جلد تعینات کیے جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات دور ہو سکیں۔