ETV Bharat / state

Teenager Boy Attacked In Ganderbal گاندربل میں نامعلوم افراد کا نوجوان پر حملہ

ضلع گاندربل کے قمریہ پارک میں نامعلوم افراد کے حملے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 2:36 PM IST

گاندربل میں نامعلوم افراد کا نوجان پر حملہ

گاندربل میں نامعلوم افراد کا نوجوان پر حملہ

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے قمریہ پارک میں نامعلوم افراد کے حملے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے قمریہ پارک میں نامعلوم افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ گرما گرم بحث کے بعد ایک نوجان لڑکے پر ڈرائنگ کینچی سے حملہ کر دیا۔اس حملے میں لڑکا زخمی ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگ پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور اسے علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Martyrs Day In Poonch District شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی پرچم نصب کرنے کی تقریب

مقامی باشندوں نے کہاکہ پولیس کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ پولیس کو اس معاملے میں ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرنی چاہئے۔اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری سے جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں ملوث افراد کی جلد گرفتاری ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.