ETV Bharat / state

اننت ناگ: ندی میں ڈوبنے سے چودہ سالہ لڑکے کی موت - چودہ سالہ لڑکے کی موت

عاقب برنگی ندی کے پاس کھیل رہا تھا۔ کھیلنے کے دوران وہ نہانے کی غرض سے ندی میں اتر گیا اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوب گیا۔

اننت ناگ:  ندی میں ڈوبنے سے چودہ سالہ لڑکے کی موت

author img

By

Published : May 18, 2020, 10:36 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے ارکمو گاؤں میں ایک چودہ سالہ لڑکا برنگی ندی میں ڈوب کر غرق آب ہو گیا۔ لڑکے کی شناخت ارکمو کوکرناگ کے رہنے والے عاقب فیاض کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ عاقب ندی کے پاس کھیل رہا تھا جس دوران وہ نہانے کی غرض سے ندی میں اتر گیا اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوب گیا۔'

لوگوں نے مقامی مسجد کے لاوڈ اسپیکر پر لڑکے کے غائب ہونے کی اطلاع دی۔ جس کے فوراً بعد پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے عاقب کو بازیاب کرنے کی کوشش کی۔تاہم سوف شالی پُل کے نزدیک عاقب کی لاش کو برآمد کی گئی۔

فی الحال پولیس نے معاملہ درج کر آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.