پلوامہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر پلوامہ سمیت تمام اضلاع میں یوم اساتذہ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں ژقافتی تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
ہر سال ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کو قومی یوم اساتذہ کے طور پر مناتا ہے تاکہ ان کی خدمات اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ 5 ستمبر 1888 کو پیدا ہونے والے ڈاکٹر رادھا کرشنن نے نہ صرف ہندوستان کے صدر کے طور پر خدمات انجام دی بلکہ وہ ایک اسکالر، فلسفی اور بھارت رتن ایوارڈ یافتہ بھی تھے۔
اس موقع پر میکسویل ہائیر سیکنڈری اسکول اور سولس انٹرنیشنل ہائی اسکول پلوامہ میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ ضلع کے سبھی دیگر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Meri Matai Mera Desh In Tral سیموہ میں میری ماٹی میرا دیش پروگرام کا اہتمام
میکسویل ہائیر سیکنڈری اسکول پلوامہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پلوامہ عبدالعزیز شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف، کمانڈنگ آفیسر سی آر پی ایف 182 بٹالین دیپک دھونڈیال، کمانڈنگ آفیسر سی آر پی ایف 183 بٹالین آر ڈی جینی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر انہوں نے یوم اساتذہ کے موقع پر سبھی اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے کردار کو سراہا اور ان کے کام کی ستائش کی۔