ETV Bharat / state

ترال: دور دراز جگہ پر پولنگ بوتھ قائم کرنے سے عوام سخت ناراض - ترال کی خبریں

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت کل 15.06 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

image
image
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 10:54 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹنگ کے دوران ترال میں مجموعی طور پر حالات پر امن رہے اور کسی بھی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

انتظامیہ نے اگرچہ ووٹرز کی سہولیات کے لیے معقول انتظامات کیے تھے تاہم بری ناڈ بٹ نور اور اس کے متصل علاقوں میں رہنے والے ووٹرز نے ان کے پولنگ بوتھ کو دوسری جگہ پر منتقل کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے ان کا پولنگ بوتھ تقریباً چار کلو میٹر دور منتقل کیا تھا جس کی وجہ سے انھیں ووٹ ڈالنے کے دوران زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی ووٹروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ اپنے جموں و کشمیر میں ہورہے پہلے ڈی ڈی سی انتخابات میں جمہوری حق کو استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ نے ان کا پولنگ بوتھ چار کلومیٹر دور رکھا تھا جسکی وجہ سے بزرگوں اور خواتین کو ووٹ ڈالنے میں زبردست مشکلات پیش آئیں۔

ایک شہری نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو اس تعلق سے شکایت کی گئی تھی تاہم اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.