مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے شہر جموں میں ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سڑک کے کنارے پارکنگ کی جاتی ہے، جس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں ایس پی سٹی ٹریفک پردیپ سنگھ سے خاص بات چیت کی ہے۔
ایس پی سٹی ٹریفک پردیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ جموں پورانہ شہر ہے نہ کہ کوئی پلانڈ شہر ہے، اور آبادی کے اعتبار سے بڑا بھی ہے، تاہم ٹریفک پولیس کی کوشش رہتی ہیں کہ جموں شہر میں ٹریفک جام نہ ہو تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ اب جموں میں ٹریفک پولیس انٹگریٹیڈ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم انسٹال کیا جارہا ہے جس سے ٹریفک منیجمنٹ کی دیکھ بھال کرنا آسان ہوگا۔
شہر کے خاص علاقے میں پارکنگ کی کمی ہونے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جموں بس سٹینڈ کی کار پارکنگ کا افتتاح ہونے کے ساتھ ہی پارکنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ جس میں 200 گاڑیوں کو رکھنے کی جگہ دستیاب ہوگی۔
وہیں جموں میں سمارٹ سٹی کے تحت متعدد مقامات پر پارکنگ کی سہولیات دستیاب کی جائے گی جس سے ٹریفک منیجمنٹ میں مزید بہتری آئے گی۔
ایس پی ٹریفک سٹی جموں پردیپ سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھاڑی چلانے کے صح طریقے کو پیش نظر رکھ کر گھاڑی چلائیں۔