ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مقامی کرکٹرز کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد سے ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔Friend Ghat Lift Doda All India BCC T-20 Trophy
بیگ کنسٹرکشن کمپنی (BCC) نے ڈوڈہ میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم میں T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ ضلع ڈوڈہ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر کھیل کود کی سرگرمیوں فروغ دینے کے مقصد سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔
فائنل میں میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شاہین محض 100 رنوں کے مجموعی اسکور پر سمٹ گئی۔فرینڈ گھاٹ نے آٹھ اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ واسک راجہ نے 22 رن بنا کر ناٹ آوٹ بنانے اور تین ایم وکٹ بھی حاصل کیا۔ آل راوینڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Mughal Road Closed After Fresh Snowfall: مغل روڈ پر برفباری، ٹریفک کی نقل و حرکت بند
آرگنائزنگ کمیٹی نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف حصوں اور یونین ٹریٹری جموں و کشمیر کے باہر سے 48 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ وادی چناب کی تاریخ کا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ تھا۔
عابد نبی نے کہاکہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور علاقے کے مقامی کرکٹرز کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ T-20 Cricket Tournament in doda