ETV Bharat / state

سید علی گیلانی کا پاکستانی وزیراعظم کو خط

author img

By

Published : Nov 13, 2019, 2:18 PM IST

جموں و کشمیر میں نظر بند حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے جو شوشل میڈیا پر گشت کر رہا ہے۔

سید علی گیلانی کا پاکستانی وزیراعظم کو خط

بتادیں کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو منسوخ کرنے سے قبل سے ہی سید علی گیلانی سرینگر میں اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کردیے گئے ہیں۔

سید علی گیلانی نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کرے۔ پاکستان دوطرفہ معاہدوں شملہ، تاشقند اور لاہور معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرے۔ انہوں نے پاکستان کو کہا ہے کہ ایل او سی پر معاہدے کے تحت باڑ لگانے کے معاہدے کو بھی ازسرنو دیکھنے کی ضرورت ہے، پاکستانی حکومت ان تمام فیصلوں کو اقوام متحدہ بھی لے کر جائے۔

سید علی گیلانی نے خط میں عمران خان سے کہا ہےکہ' ہوسکتا ہے یہ آپ کے ساتھ میرا آخری رابطہ ہو، علالت اور زائد عمری شاید دوبارہ آپ کو خط لکھنے کی اجازت نہ دے۔'

سید علی گیلانی نے اپنے خط میں کہا ہےکہ 'وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال میں آپ سے رابطہ قومی اور ذاتی ذمہ داری ہے۔ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم اور اسے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے پر آپ کی اقوام متحدہ میں تقریر قابل تعریف ہے'۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 'بھارت کی جانب سے غیر قانونی فیصلوں کے بعد کشمیر کی عوام مسلسل اپنے گھر میں بند ہے'۔

خط میں کہا گیا ہےکہ ' بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کشمیر کی سیاسی حیثیت ختم کرکے ہماری زمین زبردستی چھیننا چاہتا ہے، پاکستان کی طرف سے کچھ مضبوط اور اہم فیصلوں کی ضرورت ہے۔'

خیال رہے کہ 31 اکتوبر کو مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے تقریباً تین ماہ بعد ریاست کو سرکاری طور پر دو مرکزی علاقے 'جموں و کشمیر' اور 'لداخ' میں تقسیم کردیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.