شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک پرائیویٹ اسکول کی صفائی کرنے کے دوران ایک شیل پھٹنے سے ایک خاکروب زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی خاکروب کی شناخت ریاض احمد آہنگر ولد عبدالاحد آہنگر کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی خاکروب کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ نے کہا ہے اس واقعے میں تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک پرانا شیل تھا جو پھٹ گیا اور ایک خاکروب زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی خاکروب کی حالت مستحکم ہے۔