ETV Bharat / state

پلوامہ میں سورنم وجے ورش کی تقریب منعقد ہوئی

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 1:25 PM IST

شوپیان اور پلوامہ میں سنہ 1971 کی جنگ میں پاکستان پر بھارت کی فتح کے 50 برس مکمل ہونے پر فوج کی جانب سے سوَرنِم وجے ورش کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پلوامہ میں سورنم وجے ورش کی تقریب منعقد ہوئی
پلوامہ میں سورنم وجے ورش کی تقریب منعقد ہوئی

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان اور پلوامہ میں سوَرنِم وجے ورش کی تقریب بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ سنہ 1971 کی جنگ میں پاکستان پر بھارت کی فتح کے 50 برس مکمل ہونے پر فوج کی جانب سے سوَرنِم وجے ورش کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے آن لائن سوَرنِم وجے مشعل کو (علامتی طور پر ) روشن کرکے فتح کی یاد تازہ کی اور گولڈن جبلی ایر کا آغاز کیا۔

ویڈیو

سورنم وجے مشعل کو اونتی پورہ سے شوپیان تک ریلی کی صورت میں روانہ کیا گیا اور شوپیان ضلع کے حال علاقے میں فوج کے 12 سیکٹر کے حوالہ کیا گیا اس دوران فوج کے ساتھ این سی سی اور اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی۔

ادھر آرمی اسکول میں سورنم وجے ورش کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف رنگوں کے ملبوسات میں اسکولی بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کرتے ہوئے تقریب کو مزید رونق سے دوبالا کیا۔ اس دوران مقامی لوگوں سمیت دیگر عہدیداران اور سماجی کارکنان نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.