ETV Bharat / state

دیویندر سنگھ کی پولیس تحویل میں توسیع - اس کی پولیس تحویل میں 3  اپریل تک توسیع کردی

دہلی کورٹ نے جموں و کشمیر پولیس کے سابق ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے عسکریت پسندوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے اس کی پولیس تحویل میں 3 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

دیویندر سنگھ کی پولیس تحویل میں توسیع
دیویندر سنگھ کی پولیس تحویل میں توسیع
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 6:42 PM IST

دہلی پولیس کا یہ بیان سننے کے بعد کہ اس معاملے میں گرفتار دیگر ملزمان جاویداقبال، سید نوید مشتاق اورعمران شفیع میر کے ساتھ ساتھ دیویندر سنگھ کی بھی تفتیش کے لیے مزید وقت چاہئے تو خصوصی جج اجے کمار جین نے دیویندر سنگھ کی پولیس تحویل میں توسیع کردی۔

جج نے کہا کہ دیویندر سنگھ کی پولیس تحویل میں توسیع اس لیے کردی گئی تاکہ اس معاملے میں ملوث تمام ملزمان کی تقتیش کی جائے۔

عدالت نے پولیس کو ہر 48 گھنٹوں کے بعد سنگھ کا طبی معائنہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

پولیس نے سنگھ کی مزید تحویل طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں مزید تفتیش کے لئے ملزم کی سازش اور کردار کا پتہ لگانا، مالی معاملات کی تفصیلات کا سراغ لگانا ضروری ہے تاکہ دوسرے ملزمان کی تصدیق اور ان کا سراغ لگایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی کورٹ نے اس معاملے میں ملوث شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے عسکریت پسند کو 4 اپریل تک پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے معطل افسر دیویندر سنگھ کو11 جنوری کے روز عسکریت پسندوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔دیویندر سنگھ کو حزب المجاہدین عسکریت پسند تنظیم کے کمانڈر نوید بابو کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جموں کی طرف جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ عرفان نامی ایک وکیل بھی تھا انہیں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں قومی تفتیشی ایجنسی نے دیویندر سنگھ کے بینک اکاؤنٹس سیز کر لیے اور سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر 7 لاکھ روپے برآمد کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.