ETV Bharat / state

راجوری: آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے منجاکورٹ میں شاہراہ کے کنارے ایک مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

راجوری میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد
راجوری میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 10:34 AM IST

Updated : Feb 17, 2021, 11:58 AM IST

سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں جموں – پونچھ شاہراہ پر نصب ایک آئی ای ڈی بم کو ناکارہ بنایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج کی ایک گشتی پارٹی نے بدھ کی صبح ضلع راجوری کے منجا کوٹ میں مرزا موڑ کے نزدیک معمول کی گشت کے دوران ایک آئی ای ڈی دیکھا۔منجاکوٹ علاقے میں ایک مشکوک لکڑی کا ڈبہ جس میں ایک پریشر ککر تھا اور اس میں تاریں بندھی ہوئی تھی، کو آج صبح ایک نالے سے برآمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لئے فوری طور بم کو ناکارہ بنانے والا ایک اسکواڈ کو جائے موقع کی طرف روانہ کیا گیا اور سیکورٹی فورسز نے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کی۔

راجوری میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد
راجوری میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد

ذرائع نے بتایا کہ اسکواڈ نے آئی ای ڈی کا موقع پر ہی دھماکہ کیا اور اس کو ناکارہ بنایا اس طرح ایک بڑی آفت کو ٹالا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی ناکارہ کئے جانے کے بعد ٹریفک کی نقل وحمل کو بحال کیا گیا۔

Last Updated : Feb 17, 2021, 11:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.