ETV Bharat / state

بھارتی کرکٹر سریش رینہ نے ڈورو کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا - Suresh Raina

سریش رینہ نے نوجوانوں کو ان کی کرکٹ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

بھارتی کرکٹر سریش رینہ نے ڈورو کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 8:30 AM IST

بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر سریش رینہ نے آج ڈورو اننت ناگ میں ٹی 2020 ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر کرکٹ گراؤنڈ ڈورو کا دورہ کیا۔

بھارتی کرکٹر سریش رینہ نے ڈورو کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا

ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی اننت ناگ کے کے سدھا، ایس ایس پی مسٹر سندیپ چودھری اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران تھے۔

اس موقع پر نوجوان کرکٹ کے شائقین، سول سوسائٹی کے ممبران اور مذکورہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے منتظمین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

رینہ نے نوجوانوں اور میچ کے شریک کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو ان کی کرکٹ کی صلاحیتوں کی ترقی کے لیے مکمل تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

منتظمین اور کرکٹ کھلاڑیوں نے رینہ کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کرکٹ کے میدان کی اپ گریڈیشن اور ترقی کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کیے۔

اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ اسپورٹس کے حوالے سے تمام مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر موجود نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے ممبروں نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام جاری رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.