ETV Bharat / state

ادھمپور: سبھاش اسٹیڈیم بنیادی سہولیات سے محروم

ادھمپور میں واقع سبھاش اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات مہیا نہیں ہونے کے سبب کھلاڑیوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ادھمپور: سبھاش اسٹیڈیم بنیادی سہولیات سے محروم
ادھمپور: سبھاش اسٹیڈیم بنیادی سہولیات سے محروم
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 8:33 PM IST

جموں و کشمیر کے ادھمپور میں کھیل کے پرنسپل سکریٹری آلوک کمار نے آج سبھاش اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلع کے مختلف کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس دوران اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات مہیا نہیں ہونے پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اسٹیڈیم میں بہت جلد ہی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وہیں، دوسری جانب وارڈ نمبر-1 کی کونسلر پریتی کھجوریا نے پرنسپل سیکٹریٹری سے کہا کہ اسٹیڈیم ورلڈ پریمیر اسٹیڈیم بن سکتا ہے، لیکن اس میں بنیادی سہولیات نہیں ہونے کے سبب کھلاڑیوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'حکومت اسٹیڈیم کے لئے رقم خرچ کرتی ہے لیکن اس کا صحیح استعمال نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے حکومت اور اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ سبھاش اسٹیڈیم جلد از جلد بنیادی سہولیات مہیا کرایا جائے تاکہ کھلاڑی بہتر مستقبل کا آغاز کرسکیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.