جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں واقع جموں یونورسٹی کے طلباء نے آن لائن امتحان کا مطالبہ کرتے ہوئے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس دوران طلباء نے یونورسٹی انتظامیہ کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ مختلف کالجز سے آئے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ جموں یونورسٹی نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر آن لائن کلاسز منعقد کیں۔ جموں میں 2 جی موبائل انٹرنیٹ سروسز دستیاب ہونے کی وجہ سے پورے طریقے سے آن لائن کلاسز میں طلباء کی اچھی تیاری نہیں ہو سکی۔
اب جموں یونیورسٹی انتظامیہ ان کے امتحانات آف لائن منعقد کرانا چاہتی ہے جس کے لیے طلباء تیار نہیں ہیں۔
طلباء کا ماننا ہے کہ اگر آن لائن کلاسز منعقد کئے گئے تو امتحان بھی آن لائن ہی منعقد کرائے جائیں۔