جموں کے پریڈ کالج کے چند طلباء نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیوں کہ پڑھائی کے لیے انٹرنیٹ بھی بہت حد تک کارآمد ثابت ہوتا ہے اور طلباء اس کا استعمال کرکے کسی بھی طرح کے امتحان میں آسانی سے کامیابی کرسکتے ہیں۔
بی اے سال دوم کی طالبہ ارزی جان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئےکہا کہ 'سرکار کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرے تا کہ ہمیں مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔'
ایک دیگر طالبہ ارملا جموال نے کہا کہ 'امتحان میں شریک ہونے کے لیے جو لوازمات ہوتے ہیں اس میں انٹرنیٹ کا کافی استعمال ہوتا ہے اور کچھ موضوع ایسے ہوتے ہیں جنہیں انٹرنیٹ کے ذریعہ ہی پورا کیا جاسکتا ہے حتیٰ کہ داخلہ فارم بھی اب آن لائن ہی ہوتا ہے اور امتحانات کے نتائج بھی آن لائن ہی ظاہر کئے جاتے ہیں۔
طالبات نے مزید کہا کہ 'جب سے موبائل انٹرنیٹ خدمات بند ہوئی ہیں تب سے طلباءکو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا چاہے کہ وہ موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کرے۔'