ETV Bharat / state

Apple Grader Device طالب علموں نے ایپل گرڈر ایجاد کیا - ضلع بارہمولہ کے تینوں بچے

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ ہائر سیکنڑری اسکول کے تین بچوں نے ایک بہترین کارنامہ انجام دیا ہے جس میں انہوں نے ایک دریافت کی ہے جس کا نام  Apple Grader ہے۔

طالب علموں نے ایپل گرڈر ایجاد کیا
طالب علموں نے ایپل گرڈر ایجاد کیا
author img

By

Published : Aug 1, 2023, 6:49 PM IST

طالب علموں نے ایپل گرڈر ایجاد کیا

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تینوں بچے شاکر احمد، عدنان مشتاق اور فرکان رشید بارہویں جماعت کے طالب علم ہیں اور انہوں نے اسکول کی Atal Tinkering Lab کے ذریعے اس Apple Grader System کو ایجاد کیا ہے۔

بچوں کے مطابق اس ایپل گرڈر کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ جب کشمیر میں سیب کی کاشت کی جاتی ہے یو کسان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب سیب کو اترائی کی جاتی ہے یا سیب کو پیک کیا جاتا ہے تو اس وقت اس کی لاگت میں کافی اضافہ ہوتا ہے اور کسان کو کافی خرچہ آتا ہے ۔ اس خرچہ کو بچانے کے لے ہم نے اس ایپل گرڈر کو بنایا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بچوں نے کہا کہ ہم نے اس پروجیکٹ پر کافی محنت کی ہے اور اس میں ہم کو اپنے ٹیچروں کے ساتھ ساتھ اسکول کے پرنسپل نے کافی مدد کی ہے۔ بچوں نے کہا کہ جو ہمارا علاقہ ہے اس میں اکثر و بیشتر لوگ میوہ صنعت کے ساتھ وابستہ ہیں اور ہم کو آمید ہے کہ اس پروجیکٹ کی وجہ سے کسانوں کو کافی مدد ملنے والی ہے۔

واضح رہے کہ کہ چند روز قبل ایل جی منوج سنہا نے اپنے من کی بات پروگرام میں ان بچوں کے پروجیکٹ کے بارے میں بات کی اور انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بچوں میں کافی زیادہ صلاحیت ہے اور اگر موجودہ وقت کی بات کریں تو اب ہر کوئی سرکاری نوکری کے پیچھے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Multi Parking Project ٹوڈہ میں پارکنگ پروجکٹ کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اب کشمیر کے نوجوان خود اپنا روز گار حاصل کرنے کے موقعے پیدا کرتے ہیں جو کافی سراہنا کی بات ہے۔ ایل جی منوج سنہا نے اس اسکول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں ہم کو آمید ہے کہ سرکاری اسکولوں کے بچے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ہندوستان کا نام ضرور روشن کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.