طالبہ کے والد نے اسکول انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی تین روز سے بیمار تھی۔ لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی۔ طالبہ نے اس سے متعلق اپنے والد کو فون کرکے بتایا کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ اس کے بعد اس کے والد نے اسے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔
طالبہ کا کہنا ہے کہ اسکول میں غیر معیاری کھانا کھانے کو دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔
ان کا کہنا ہے کہ اسکول میں اچار سے روٹی کھانے پر مجبور کیا جاتا ہے یا کبھی پانی والی دال دی جاتی ہے اور وارڈن اکثر اسکول سے باہر رہتی ہے۔
لڑکی کے والد دنیہر سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا داخلہ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔ اگر اسکول میں بہتر قسم کا کھانا اور اچھی پڑھائی نہیں ہوگی تووہ کسی دوسرے اسکول میں بچی کا داخلہ کرنے پر مجبور ہوں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت و انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں سہولت کے نہ ہونے پر محکمہ تعلیم پر سوالیہ نشان اُٹھایا جا رہا ہے۔