ETV Bharat / state

دفعہ 370: کشمیر میں بندشیں

دفعہ 370 کی منسوخی کا آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے جموں و کشمیر میں حالات ناسازگار رہے ہیں جس دوران تعلیم، تجارت اور دیگر شعبۂ زندگی جمود میں رہا۔

کشمیر: دفعہ 370 کی منسوخی کی پہلی برسی پر بندشیں

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 10:54 AM IST

Updated : Aug 5, 2020, 11:29 AM IST

دفعہ 370 کی منسوخی کا ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پر انتظامیہ نے دو دن کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ضلع مجسٹریٹ سرینگر شاہد چودھری نے منگل کی شام کو اعلان کیا کہ پانچ اگست کو کوئی کرفیو نہیں ہوگا۔

کشمیر: دفعہ 370 کی منسوخی کی پہلی برسی پر بندشیں

وادی کشمیر میں کووڈ 19 لاک داؤن بدستور جاری ہے جس کے تحت سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں سخت بندشیں عائد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 370 کی منسوخی کا ایک سال، کشمیر میں حالات کتنے بدلے؟

سرینگر کے اہم مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سڑکوں کو سیل کیا گیا ہے۔ آج دن کی سب سے بڑی سیاسی پیش رفت یہ ہے کہ نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ نے کشمیر کی تمام ہند نواز سیاسی جماعتوں کی میٹنگ دن میں11 بجے طلب کی ہے۔

فاروق عبداللہ نے ان کو اپنی رہایش گاہ مدعو کیا تھا لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ انتظامیہ اس میٹنگ کے انعقاد پر روک لگائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس آج ہی کی تاریخ کو بی جے پی نے پارلیمان میں دفعہ 370 کی منسوخی کے متعلق بل پاس کر کے اس کو منسوخ کیا جبکہ ریاست کا دو یونین ٹریٹریز میں منقسم کیا گیا۔ گزشتہ ایک برس سے جموں و کشمیر میں حالات ناسازگار رہے ہیں جس دوران تعلیم، تجارت اور دیگر شعبۂ زندگی جمود میں رہا۔

Last Updated : Aug 5, 2020, 11:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.