ETV Bharat / state

اننت ناگ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ - اننت ناگ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں انتظامیہ کی جانب سے چند دن لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے بعد آج پھر سے لاک ڈاؤن میں سختی کر دی گئی۔

اننت ناگ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ
اننت ناگ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ
author img

By

Published : May 27, 2020, 8:18 PM IST

انتظامیہ کی جانب سے آج صبح گاڑیوں میں لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے ضلع میں دفعہ 144 پھر سے نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ گھروں میں ہی رہیں ۔

اننت ناگ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ

وہیں لاک ڈاؤن کو عمل میں لانے کے لئے ایس ایس پی اننت ناگ نے ڈی ایس پی بران کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم نے قصبہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کئی دکانداروں کی دکانیں بند کروائیں۔ اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 100 سے زائد موٹر سائیکل کو اپنی تحویل میں لیا۔

ضلع کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کو خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر خرید وفروخت کے لئے ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی برتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.