ETV Bharat / state

گاندربل میں لاک ڈاؤن کا سختی سے نفاذ - urdu news

گاندربل میں انتظامیہ کی جانب سے نافذ لاک ڈاؤن کو آج مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ کورونا کرفیو کے نفاذ کے باعث گزشتہ روز شہر میں جمعہ کی نماز بھی ادا نہیں کی گئی۔

گاندربل میں کورونا کرفیو میں سختی
گاندربل میں کورونا کرفیو میں سختی
author img

By

Published : May 22, 2021, 12:35 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں مرحوم میر واعظ مولوی محمد فاروق اور مرحوم عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر آج کورونا کرفیو کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ کورونا کرفیو کے نفاذ کے باعث گزشتہ روز جمعہ کی نماز بھی ادا نہیں کی گئی۔

ویڈیو

گزشتہ روز نصف درجن سے زائد مساجد کے محراب و منبر خاموش رہے، انتظامیہ کی جانب سے شہر کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔

گاڑیوں میں سفر کرنے والے اور پیدل چلنے والے لوگوں کو مختلف جگہوں پر لگے ناکوں پر روکا جارہا ہے اور انہیں پوچھ تاچھ کے بعد ہی جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے گذشتہ روز تمام ایس ایس پیز اور ڈی آئی جی کے ساتھ میٹنگ کر کے تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔میٹنگ میں طے پایا تھا کہ 21 مئی کے دن کورونا کرفیو کو مزید سخت کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.