ETV Bharat / state

' ہماری گھر واپسی کے لیے سرینگر تک براہ راست پروازوں کا بندوبست کیا جائے' - عرب امارات میں پھنسے کشمیریوں

کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں پھنسے کشمیریوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

عرب امارات میں پھنسے کشمیریوں
عرب امارات میں پھنسے کشمیریوں
author img

By

Published : May 9, 2020, 8:56 PM IST

متحدہ عرب امارات میں پھنسے کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ان کی گھر واپسی کو بھی اسی طرز پر یقینی بنایا جائے جس طرح بنگلہ دیش میں پھنسے کشمیریوں کو سرینگر ہوئی اڈے تک براہ راست پروازوں کے ذریعے پہنچایا گیا۔

ان لوگوں کا مطالبہ ہے کہ بھارتی سفارت خانہ متحدہ عرب امارات میں کشمیر کے پھنسے تمام شہریوں کی ایک فہرست مرتب کرکے ان کی براہ راست سری نگر منتقلی کے لئے اقدام کرے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں درماندہ ہندوستانیوں کی گھر واپسی کے لئے جن نزدیکی ہوائی اڈوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے ان میں سرینگر ہوائی اڈہ شامل نہیں ہے۔

متحدہ عرب امارات میں درماندہ ایک کشمیری نے نامہ نگار فون پر بتایا کہ ہمیں یہاں سے اپنے ملک کے کسی نزدیکی ہوائی اڈے کا انتخاب کرنا پڑتا ہے اس کے بعد ہمارا کیا ہوگا یہ معلوم ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم ایک ہی کنبے کے چھ افراد یہاں پھنسے ہوئے ہیں یہاں گھر واپسی کے لئے ایک آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کرنا پڑتی ہے اور اپنے ملک کے کسی نزدیکی ہوائی اڈے کا انتخاب کرنا پڑتا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.