ETV Bharat / state

MDP programme at GMC Baramulla جی ایم سی بارہمولہ میں ریاستی سطح پر ایم ڈی پی پروگرام کا انعقاد

ضلع بارہمولہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں (اکیڈمی آف ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن )  کی جانب سے  دو روزہ منیجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام  (MDP) کا افتتاح کیا گیا اور اس میں جی ایم سی بارہمولہ سے وابسطہ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ نرسوں نے شرکت کی۔شرکا کے درمیان زبردست جوش خروش پایا گیا-

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 5:15 PM IST

جی ایم سی بارہمولہ میں ریاستی سطح کا ایم ڈی پی پروگرام

جی ایم سی بارہمولہ میں ریاستی سطح پر ایم ڈی پی پروگرام کا انعقاد

بارہمولہ :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں (اکیڈمی آف ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن ) کی جانب سے دو روزہ منیجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (MDP) کا افتتاح کیا گیا اور اس میں جی ایم سی بارہمولہ سے وابسطہ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ نرسوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ڈائریکٹر میڈیکل کالج جموں کشمیر ڈاکٹر یشپال شرما موجود تھے اور ان کے ہمراہ ڈاکٹر سلیم الرحیم ڈائریکٹر جنرل فیملی ویلفئر بھی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران مقررین نے بتایا کہ بارہمولہ میں قائم جی ایم سی مستقبل میں ایک بہت بڑا کالج ہونے والا ہے اور یہاں پر ملک بھر کے کامیاب اور تجربہ کار ڈاکٹر ہوں گے۔ وادی کشمیر کے لوگوں کی پریشانیاں دور ہو سکتی ہے۔ لوگوں کو تمام طبی سہولیات حاصل ہوں گی۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یشپال شرما نے کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد ہے کہ جو ہمارے ڈاکٹر حضرات اور جو دیگر پیرا میڈیکل عاملہ کو تربیت دی گئی کہ وہ مریضوں کے ساتھ خوشگوار رشتہ کیسے بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام دو دن چلے گا اور اس میں جی ایم سی بارہمولہ سے وابسطہ تمام عاملہ شرکت کریں گے اور ہمارے کوشش ہے کہ مریض اور ڈاکٹر کے درمیان ایک اچھا رشتہ ہمیشہ قایم اور دایم رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارہمولہ کے جی ایم سی ایک اہم اسپتال ہے اور یہاں پر مختلف اضلاع سے مریض علاج کے لے آتے ہیں۔اس وقت یہاں پر ہر قسم کی بیماری کا علاج کیا جاتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم اس ہسپتال کو ایک بیترین ہسپتال بنائیں تاکہ مریضوں کو سرینگر نہ جانا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:Ganderbal Road Accident: سرینگر لیہہ شاہراہ پر حادثہ، آٹھ افراد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.