چھت نزدیک میں واقع 14 بٹالین ایس ایس بی کے صحن میں گری جس کے نتیجے میں ایس ایس بی کیمپ کی دیوار اور ان کا کھانا پکانے کا سٹال مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
جس ہارڈویئر دوکان کی چھت آندھی طوفان سے اُڑ گئی اس کے مالک کی شناخت غلام حسن شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکنہ خان صاحب کے طور پر ہوئی ہے۔
چھت اتنی زور سے اُڑ کر ایس ایس بی کیمپ کے صحن میں گری کہ کھانا بنانے کی تمام چیزیں تباہ ہو گئیں۔
اس ضمن میں انچارج 14 بٹالین ایس ایس بی خان صاحب نے بتایا کہ یہ واقعہ بدقسمتی سے پیش آیا ہے مگر اس حادثے میں کوئی بھی نوجوان زخمی نہیں ہوا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اچانک تیز ہواؤں اور آندھی طوفان سے کیمپ کے نزدیک ایک دکان کی چھت اڑ گئی اور ہمارے کیمپ کت صحن کی دیوار اور کھانا بنانے کا سٹال مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔