ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں سرد ترین رات

محکمۂ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر میں اس موسم میں گذشتہ رات کا درجۂ حرارت سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کشمیر میں سرد ترین رات
وادی کشمیر میں سرد ترین رات
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 11:11 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ دنوں ہوئی برفباری کے سبب وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر میں اس موسم میں گذشتہ رات کا درجۂ حرارت سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سرینگر شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں دنیا کا مشہور اسکیئنگ ریزورٹ گلمرگ وادیٔ کشمیر میں سرد ترین مقام رہا۔ درجۂ حرارت منفی 7.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں درجۂ حرارت منفی 5.6، قاضی گنڈ میں منفی 2.6، کپواڑہ میں منفی 3.4، کوکرناگ میں منفی 1.9، اونتی پورہ میں منفی 4.4، اننت ناگ میں منفی 3.0، بانڈی پورہ 0.0، بڈگام میں منفی 2.6، شوپیاں میں منفی 5.4، پلوامہ میں منفی 3.1 اور کولگام میں منفی 2.1 ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.