سرینگر پولیس کے ایک بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن نوہٹہ کو 9 مئی 2020 کو تنویر احمد حافظ ساکن روشن نگر محلہ نوہٹہ سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ نامعلوم چوروں نے اس کی گاڑی ماروتی 800 کی رجسٹریشن نمبر JK01F-6080 چوری کرلی ہے۔
مذکورہ رپورٹ کی بنیاد پر ایک ایف آئی آر زیر نمبر 21/2020 U / S 379 IPC درج کیا گیا تھا اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق تفتیش کے دوران دو مشتبہ افراد ارسلان مشتاق وانڈرو ساکنہ پُجی محلہ رعناوری سرینگر اور محمد آصف وانی ساکنہ ٹینگ پورہ گاندربل سے تفتیش کی گئی جنہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
پولیس نے مذکورہ دو مجرموں سے چوری کی گئی گاڑی بھی برآمد کی ہے اور اس دوران مزید تفتیش کے دوران ملزمان کے انکشاف پر ان کی تحویل سے مندرجہ ذیل چوری کا سامان بھی برآمد کیا گیا
01. ماروتی کار زیر نمبر JK01F-1501 چوری
02. واٹر پمپ موٹر 01 نمبر
03. مختلف خصوصیات کے موبائل فون 12عدد
04. فور سکیر سگریٹ کے 40 بڑے ڈبے (ہر ڈبے میں قریب 20 سگریٹ پیکٹ )
05. گولڈ فلیک سگریٹ کے 09 ڈبے۔
06. کیونڈر سگریٹ 18 ڈبے۔
07. تانبے کی تار 08 کلوگرام۔
ادھر پولیس کے مطابق اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید سامان کی بازیابی متوقع ہے۔