ETV Bharat / state

سرینگر: خاتون سیاح کے خلاف پولیس کی کارروائی - جموں کشمیر خبر

حکومت کی جانب سے عوامی مقامات پر سگریٹ اور دیگر تمباکو نوشی پر پہلے ہی پابندی عائد کی گئی ہے۔ وہیں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے علاوہ دیگر مقامات پر 100 گز کی دوری تک تمباکو یا سگریٹ نوشی کی مصنوعات کے خریدوفروخت کو ممنوع قرار دیا یے۔

خاتون سیاح کے خلاف پولیس کی کارروائی
خاتون سیاح کے خلاف پولیس کی کارروائی
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 5:36 PM IST

Updated : Jan 10, 2021, 7:28 PM IST

سرینگر میں عوامی اہمیت کے حامل مقامات پر تمباکو نوشی پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کے لئے سرینگر پولیس متحرک ہے اور اس حوالے سے پولیس عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جارہی ہے۔

پولیس نے بازاروں، تعلیمی ادروں اور دیگر مقامات پر سگریٹ نوشی پر سخت پابندی عائد کرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو قانو نی شکنجے میں لانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر ایک خاتوں سیاح کی تجارتی مرکز لال چوک کے بیچوں بیچ حقہ پیتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہو گئی۔

اس کے بعد سرینگر پولیس فورا حرکت میں آئی اور پولیس نے مذکورہ خاتون سیاح کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسٹیشن ہاوس آفیسر کوٹھی باغ نے کہا کہ اس نے خاتون سیاح پر سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا یے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوامی مقامات پر سگریٹ اور دیگر تمباکو نوشی پر پہلے ہی پابندی عائد کی گئی ہے۔ وہیں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے علاوہ دیگر مقامات پر 100 گز کی دوری تک تمباکو یا سگریٹ نوشی کی مصنوعات کے خریدوفروخت کو ممنوع قرار دیا یے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ عوامی اہمیت کی حامل جگہوں پر سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت سخت سے کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔

Last Updated : Jan 10, 2021, 7:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.