ETV Bharat / state

سرینگر میں درجہ حرارت میں پھر گراوٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اس سے قبل کی رات منفی 0.3 تھا۔

author img

By

Published : Feb 7, 2021, 10:42 AM IST

سرینگر میں رات درجہ حرارت میں پھر گراوٹ
سرینگر میں رات درجہ حرارت میں پھر گراوٹ

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ تین روز تک بھی کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بالاتر رہنے کے بعد آج ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگلے دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے اگرچہ کم سے کم درجہ حرارت میں اگلے دو دن کے دوران 2 سے 3 ڈگری کی کمی واقع ہوگی۔

سرینگر میں رات درجہ حرارت میں پھر گراوٹ
سرینگر میں رات درجہ حرارت میں پھر گراوٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اس سے قبل کی رات منفی 0.3 تھا۔

وہیں ہفتے کے روز سرینگر میں 40 روز میں پہلی بار درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

بتادیں کہ قبل ازیں سرینگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاح مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.7ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.8 ، کٹرا میں 7.4، بٹوت میں 5.0، بنیہال 3.4 اور بھدرواہ منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی میں جاری سردیوں سے آبی ذخائر اور گھروں میں نصب نل اور پانی کی ٹنیکیوں میں پانی کے جم جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وادی میں نلوں میں پانی جم جانے کا سلسلہ جاری رہنے سے پینے کے پانی نے بحرانی صورتحال اختیار کی ہے اور لوگوں خاص کر خواتین کا پانی کی تلاش میں گھوں سے ٹھٹھرتی سردی میں نکلنا اب ایک معمول بن گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.