ETV Bharat / state

سرینگر میں آج سے کھلیں گے تمام مارکٹز - کووڈ 19 مثبت کیسز

حکام نے لوگوں اور دکانداروں کو ہدایت دی ہے کہ کووڈ 19 رہنماء خطوط کی پاسداری لازمی ہے۔

سرینگر میں آج سے کھلیں گے تمام مارکٹز
سرینگر میں آج سے کھلیں گے تمام مارکٹز
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 1:14 PM IST

Updated : Aug 17, 2020, 9:11 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بند رہنے کے بعد اب پیر سے مارکٹز دوبارہ کھلیں گی۔

تاہم لوگوں اور دکانداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کووڈ 19 رہنماء خطوط کی پاسداری لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جموں و کشمیر: 532 نئے کورونا کیسز، 11 اموات

سرینگر ضلع مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے اس اہم بات کا اعلان گزشتہ روز ٹویٹ کرتے ہوئے کیا کہ 'پیر سے دکانیں کھو لنے کی اجازت ہوں گی لیکن کووڈ 19 کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رہنما خطوط پر عمل کرنا لازمی ہے۔'

سرینگر میں آج سے کھلیں گے تمام مارکٹز
سرینگر میں آج سے کھلیں گے تمام مارکٹز

سرینگر ضلع میں کووڈ 19 مثبت کیسز کی تعداد 6915 ہے جن میں 1689سرگرم کیسز ہیں۔

اس سے قبل سرینگر ضلع مجسٹریٹ چودھری نے کہا تھا کہ مثبت کیسز سے تین گناہ مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز تاجر انجمن کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) نے لاک ڈاؤن میں نرمی نہ دینے کی شدید تنقید کی تھی۔

کے سی سی آئی نے کہا تھا کہ جب ممبئی جسے شہر میں کورونا وائرس کے کیسز کے باوجود تجارت اور دیگر زندگی کے شعبے ایک منصوبے کے تحت کھول دئے گئے ہیں، سرینگر شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا کیا جواز بنتا ہے۔

انتظامیہ نے پانچ ماہ سے عائد لاک ڈاؤن میں دو ماہ قبل نرمی دی تھی۔ تاہم کیسز میں اضافے کے بعد ہی طبی ماہرین نے انتظامیہ کو دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تلقین کی تھی۔

غورطلب ہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 مثبت کیسز کی سنیچر تک کل تعداد 28021 پہنچ چکی ہے جن میں 6861 مریض ایکٹیو پازیٹیو ہیں جبکہ 20676 روبہ صحت ہو چکے ہیں۔ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 527 ہوگئی ہے جن میں کشمیر سے 486 جبکہ جموں سے 41 افراد شامل ہیں۔

Last Updated : Aug 17, 2020, 9:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.