ETV Bharat / state

Snowfall in Sonamarg برفباری کے سبب نگر-لیہہ شاہراہ عارضی طور بند - جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل

ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں گزشتہ شب تازہ برف باری کے سبب سری نگر لیہہ شاہراہ عارضی طور پر بند کردی گئی ہے۔ اس سے آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ دوسری طرف تازہ برفباری کے سبب وادی میں سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ Srinagar-Leh highway Closed

برفباری کے سبب نگر-لیہہ شاہراہ عارضی طور بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 12:50 PM IST

برفباری کے سبب نگر-لیہہ شاہراہ عارضی طور بند

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں گزشتہ شب تازہ برف باری کے سبب سری نگر لیہہ شاہراہ کو عارضی طور پر بند کردی گئی ہے اس سے آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سے ہی سونہ مرگ میں تازہ برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔درجہ حرارت میں زبردست کمی آئی ہےجس کی وجہ سے وادی میں سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سری نگر-لیہہ شاہراہ کو سونہ مرگ میں تازہ برف باری کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن کو دیکھتے ہوئے اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سونہ مرگ میں کل شام کو شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہوا تاہم گاندربل کے دیگر علاقوں میں کسی جگہ بھی بارش یا برفباری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، وہیں وادی کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ہی درج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Water scarcity سپورمیں پانی کی قلت کے خلاف خواتین کا احتجاج

انہوں نے کہاکہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔موسم صاف ہوتے ہی گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کردی جائے گی جس سے ٹریفک نظام دوبارہ معمول پر آجائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.