ETV Bharat / state

جموں - سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند - وادی کشمیر کو بیرون دنیا

جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ضلع رامبن کے بٹوت اور بنیہال علاقوں میں مٹی کے ٹودے اور زمین کھسکنے کے باعث بدھ کے روز لگاتار دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔

جموں - سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 1:39 PM IST

وادی کشمیر کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سرینگر - جموں قومی شاہراہ کو گزشتہ روز ہی رامبن میں دلواس نامی جگہ پر سڑک کے کھسکنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ شاہراہ کے بنیہال۔ ناشری سیکٹر میں پینتال، منکی موڑ ، موروگ اور کنفر چندرکوٹ میں تازہ مٹی کا تودہ گر گیا۔

ڈی ایس پی ٹی این ایچ ڈبلیو رامبن نے کہا کہ آج شاہراہ کی بحالی کے بہت کم امکانات موجود ہیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رامبن اجے اینند نے بتایا کہ 'سڑک کو بجال کرنے میں وقت لگ سکتا ہے ہے سڑک بحال ہوتے ہی درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.