ETV Bharat / state

صدر ہسپتال سرینگر میں او پی ڈی پھر سے بند - جموں وکشمیر میں کورونا وائرس

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسیز کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک بار پھر صدر ہسپتال سرینگر میں او پی ڈی کو بند کر دیا ہے۔

صدر ہسپتال سرینگر میں او پی ڈی پھر سے بند

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 10:55 AM IST

تاہم 12وارڈز کو کورونا متاثرین کے لیے مخصوص رکھا گیا ہے۔جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے کیسیز میں آئے روز اضافے کے بیچ سرکاری میڈیکل کالج سرینگر کے پرنسپل کی سربراہی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں کے سربراہان کے علاوہ سینہ کے امراض کے ماہر ڈاکٹر نوید نظیر شاہ اور صدر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں کووڈ کے بڑھتے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وہیں میٹنگ میں ہسپتال کی او پی ڈی کو فی الحال بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم ایمرجنسی جراحی کے علاوہ دیگر ضروری خدمات ہی جاری رکھی جائے گی۔

ساتھ ہی میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا یے کہ ہسپتال کے 12وارڈز کو آئسولیشن واراڈس میں تبدیل کر کے کورونا مریضوں کے لیے مخصوص رکھا جائے گا۔ایس ایم ایچ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نظیر چودھری نے بتایا کہ 203بیڈس کورونا مریضوں کے لیے مختص رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا مریضوں کے اضافے کے بیچ روزانہ کی بنیاد پر 30کرونا مریض ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.