ETV Bharat / state

سپورٹس کاؤنسل کے خلاف کھلاڑیوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 6:26 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور کے کھلاڑیوں نے آج سوبھاش سٹیڈیم کے انڈور ہال کے باہر سپورٹس کاؤنسل کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اودھمپور کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انڈور سپورٹس سٹیڈئم میں کوئی بھی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں اور یہاں باہر کے لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔

بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہاں خواتین بھی کھیلنے نہیں آتی ہیں۔

گذشتہ شب یہاں باہر کے کچھ افراد آ کر ہنگامہ کرنے لگے جس سے کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے محکمے سے گزارش کی ہے کہ یہاں پر جلد از جلد حفاظتی دستے تعینات کئے جائیں۔ ساتھ ہی ان پریشانیوں کا کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کھلاڑیوں کو اندر باہر جانے کی باضابطہ انٹری کا بندو بست کیا جائے تاکہ باہر کے لوگوں کو یہاں آنے سے روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: گراؤنڈ رپورٹ: غریب بیوہ کے آشیانے کو دن کے اجالے میں اجاڑ دیا گیا

کھلاڑیوں کے مطابق انڈور سٹیڈیم کے مینیجر بھی وقت پر یہاں موجود نہیں رہتے ہیں۔ ساتھ ہی بنیادی سہولتیں مثلاً پانی، بیت الخلاء وغیرہ کا انتظام جلد از جلد کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.