ETV Bharat / state

Zaingair Sports carnival زنگیر میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد

اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے آج زنگیر اسپورٹس کارنیوال کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکے اورلڑکیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

زنگیر میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد
زنگیر میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 12:12 PM IST

زنگیر میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد

بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب متوبہ کرانے کے مقصد سے اسپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے آج زنگیر اسپورٹس کارنئول کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکے اورلڑکیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

دراصل زنگیر سپورٹس کارنئول گزشتہ چند سالوں سے لگاتار ہو رہا ہے۔اس میں وادی کے مختلف اضلاع سے بچے شمولیت کرتے ہیں۔ اس میں Volleyball, Kabaddi, Kho Kho کے ساتھ ساتھ دیگر کھیل کود کی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ اس موقعے پر زنگیر اسپورٹس کارنیول کے صدر فرفان بٹ نے کہا کہ ہم نے آج اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس کا مقصد ہے کہ بچے کھیل کود میں شرکت کریں۔ ہماری ایسوسیشن نوجوانوں کے لیے کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kho Kho and Kabaddi competition پلوامہ میں لڑکیوں کے لئے کھو کھو اور کبڈی کے مقابلوں کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ اکثر و بیشتر نوجوان کرکٹ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ ہم نے یہ سوچا کہ کیوں نہ دیگر کھیلوں کو اس ٹورنامنٹ میں لاکر بچوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کریں اور اس میں وہ اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں۔ اس سے ان کا مستقبل بھی سنور سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.